حیدرآباد

کاروان اسمبلی حلقہ کے ڈیفنس کالونی کے نوجوانوں کی کانگریس میں شمولیت

عثمان بن محمد الہاجری نے محمد افروز اور ان کے ساتھیوں کا گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے انہیں کانگریس پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر باضابطہ طور پر پارٹی میں شامل کیا۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کی حمایت میں نوجوانوں کے اس قدم کو اہم قرار دیا گیا اور ان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا گیا۔

حیدرآباد: کاروان اسمبلی حلقہ کے علاقے ڈیفنس کالونی کے نوجوانوں نے محمد افروز کی قیادت میں انچارج کاروان جناب عثمان بن محمد الہاجری سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
بی آر ایس ایل پی کا کانگریس میں انضمام یقینی: ناگیندر
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

جناب عثمان بن محمد الہاجری نے محمد افروز اور ان کے ساتھیوں کا گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے انہیں کانگریس پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر باضابطہ طور پر پارٹی میں شامل کیا۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کی حمایت میں نوجوانوں کے اس قدم کو اہم قرار دیا گیا اور ان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا گیا۔

اس موقع پر کئی سینئر کانگریس لیڈران بھی موجود تھے، جن میں سری پرمانندم، سری سی ایچ شنکر، صدر مہیلا کانگریس کاروان شریمتی شوبھا پانڈے، شریمتی مادھوی، خواجہ سیف الدین نواز، محمد پرویز، اور درگا پرساد شامل ہیں۔

نوجوانوں کی اس شمولیت کو کانگریس پارٹی کی مقبولیت میں اضافے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو کاروان اسمبلی حلقہ میں پارٹی کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔