تلنگانہ

محکمۂ اقلیتی بہبود کے ضلعی عہدیدار جی شنکرا چاری کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب

محکمہ اقلیتی بہبود کے سپرنٹنڈنٹ اور اردو آفیسر ڈاکٹر منیب آفاق نے کہا کہ کسی بھی محکمہ کی کامیابی اور موثر نمائندگی کا انحصار اس کے ملازمین خصوصاً صدرِ محکمہ کی رہنمائی پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح گھر میں سربراہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے، اسی طرح محکمہ میں اس کا نگران پورے نظام کو بہترین طریقے سے آگے بڑھاتا ہے۔

محکمۂ اقلیتی بہبود کے معزز ضلعی عہدیدار جی شنکرا چاری کے وظیفۂ حسنِ خدمت پر محبوب نگر میں ایک شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں محبوب نگر، نارائن پیٹ اور رنگاریڈی اضلاع کے سرکاری افسران، ملازمین اور معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ تقریب اے ایس این گارڈن فنکشن ہال میں منعقد ہوئی۔

متعلقہ خبریں
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
نیشنل ایجوکیٹرز ایوارڈز–2025 کی شاندار تقریب، سیکنڈرآباد میں منعقد
ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود، محبوب نگر آر۔ اِندرا نے لیا جائزہ
دارالعلوم محبوبیہ کا 33 واں یومِ تاسیس شاندار انداز میں منایا گیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ اقلیتی بہبود کے سپرنٹنڈنٹ اور اردو آفیسر ڈاکٹر منیب آفاق نے کہا کہ کسی بھی محکمہ کی کامیابی اور موثر نمائندگی کا انحصار اس کے ملازمین خصوصاً صدرِ محکمہ کی رہنمائی پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح گھر میں سربراہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے، اسی طرح محکمہ میں اس کا نگران پورے نظام کو بہترین طریقے سے آگے بڑھاتا ہے۔

ڈاکٹر منیب آفاق نے جی شنکرا چاری کی خدمات کو سراہتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک نہایت تجربہ کار، قابل اور ذمہ دار افسر ہیں جنہوں نے اپنی مدتِ کار کے دوران محکمہ اقلیتی بہبود کی ترقی کے لیے کئی اہم اقدامات کیے۔ انہوں نے بطور ڈسٹرکٹ مینارٹی ویلفیر آفیسر محبوب نگر میں پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم اسکیم کے تحت آٹھ عمارتیں منظور کروائیں، جن میں سے بویا پَلّی کی تین عمارتیں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور جلد افتتاح کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شنکرا چاری نے اقلیتی اقامتی اسکولوں اور کالجوں کو درپیش مسائل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ کلکٹر کے ذریعے ان کا حل یقینی بنایا اور متعدد اداروں کو مالی امداد بھی فراہم کی۔ ان کی رہنمائی اور نگرانی کے باعث محکمہ میں بہترین ماحول قائم رہا، جہاں وہ اپنے اسٹاف کو نہ صرف حوصلہ دیتے تھے بلکہ ان کی رہنمائی بھی کرتے تھے۔

ڈاکٹر منیب آفاق نے ان کی ذاتی زندگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شنکرا چاری نہ صرف ایک بہترین افسر ہیں بلکہ ایک ذمہ دار خاندان کے سربراہ بھی ہیں۔ انہوں نے اپنے دونوں فرزندوں کو اعلیٰ تعلیم دلائی— ایک فرزند امریکہ میں کمپیوٹر انجینیئر ہیں جبکہ دوسرے فرزند جڑچرلّہ گورنمنٹ اسپتال میں اسسٹنٹ سیول سرجن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

تقریب میں سرینیواس، موگولیا، شہناز بیگم، عرفان حسین، ڈپٹی رجسٹرار ٹائٹس پال، اسسٹنٹ رجسٹرار راج شیکھر، باشاہ اَنّا اور دیگر ملازمین بھی موجود تھے، جنہوں نے جی شنکرا چاری کی پیشہ ورانہ خدمات، خوش اخلاقی اور انتظامی صلاحیتوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔