امریکہ و کینیڈا

جان بوجھ کر جہاز تباہ کرنے والے یوٹیوبر کو سزا سنادی گئی

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2021 میں 29 سالہ یوٹیوبر پائلٹ ٹریور ڈینئیل جیکب نے زیادہ ویوز کے حصول کے لیے اپنے طیارے کو کیلیفورنیا میں گرا کر تباہ کر دیا تھا۔

واشنگٹن: ویوز کے لیے جان بوجھ کر اپنے طیارہ کو زمین پر گرا کر تباہ کرنے والے یو ٹیوبر کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

متعلقہ خبریں
’یو ٹیوبر‘ تین مار ملنا گرفتار

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2021 میں 29 سالہ یوٹیوبر پائلٹ ٹریور ڈینئیل جیکب نے زیادہ ویوز کے حصول کے لیے اپنے طیارے کو کیلیفورنیا میں گرا کر تباہ کر دیا تھا۔

یو ٹیوبر کی مذکورہ ویڈیو تقریباً 30 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھی تھی جس کا موضوع ہی یہی تھا کہ میں نے اپنے طیارے کو تباہ کر دیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں پیرا شوٹ پہنے طیارے سے چھلانگ لگاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

بعد ازاں امریکی فیڈرل ایوی ایشی ایڈمنسٹریشن نے جیکب پر یوٹیوب ویوز کے لیے جان بوجھ کر اپنے طیارے کو تباہ کرنے کا الزام لگایا تھا جس کا بعد میں جیکب نے خود اعتراف بھی کیا۔

حادثے کے چند ہفتوں بعد نیشل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے تفتیش کاروں نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور جیکب کو ملبہ محفوظ رکھنے کا حکم دیا تھا۔

تحقیقات کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ طیارے کا انجن فیل نہیں ہوا تھا بلکہ ٹریورجیکب نے زیادہ سے زیادہ ویوز حاصل کرنے کےلیے جان بوجھ کر طیارہ تباہ کیا تھا اور اس وقت یہ تاثر دیا تھا کہ طیارہ حادثاتی طور پر تباہ ہوا، ابتدائی تحقیقات کے بعد ٹریور جیکب کا طیارہ اڑانے کا لائسنس بھی منسوخ کردیا گیا تھا۔

امریکی پراسیکیوٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جان بوجھ کر طیارہ تباہ کرنے پر جیکب ٹریور کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔