جرائم و حادثات

ماں۔ بیٹے نے تیزاب پی کر خودکشی کرلی

پولیس نے منگل کو بتایا کہ تھانہ علاقے کے گرام درورا باشندہ اویناش سنگھ کی بیوی مالتی(35) کا بیٹا پریم(15) کے ساتھ پیر کی شام کو کسی بات کو لے کر تنازع ہوگیا تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے تنازع اتنا بڑھ گیا کہ ماں اور بیٹے دونوں نے گھر میں رکھے تیزاب کو پی لیا۔

فرخ آباد: اترپردیش کے ضلع فرخ آباد کے کمال گنج تھانہ علاقے میں ماں اور بیٹے میں کسی بات کے تنازع ہونے پر دونوں نے تیزاب ی کر خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش

پولیس نے منگل کو بتایا کہ تھانہ علاقے کے گرام درورا باشندہ اویناش سنگھ کی بیوی مالتی(35) کا بیٹا پریم(15) کے ساتھ پیر کی شام کو کسی بات کو لے کر تنازع ہوگیا تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے تنازع اتنا بڑھ گیا کہ ماں اور بیٹے دونوں نے گھر میں رکھے تیزاب کو پی لیا۔

اس درمیان مالتی کے شوہر اویناش سنگھ مندر میں گیا ہوا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر جب وہ گھر آیا تب تک ماں۔بیٹے دونوں کی حالت بگڑ چکی تھی اس کے بعد مقامی افراد کے معاونت سے دونوں کو نزدیکی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔

ایس پی ڈاکٹر سنجے سنگھ نے بتایا کہ 112ڈائل کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور واقعہ کی جانچ شروع کردی ہے۔ اور پولیس نے دونوں لاشوں کو پنچنامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع اسپتال فتح گڑھ کو بھجوایا ہے۔