آندھراپردیش

وائی ایس آر کانگریس پارٹی کا منشور جاری

اماں اووڈی اسکیم کے تحت ایسی ماؤں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے جو اپنے بچوں کو اسکول روانہ کرتی ہیں۔ وائی ایس آر سی پی کے چیف منسٹر نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کا منشور، حقیقت میں اس کی حکومت کا عکاس ہوتا ہے۔

امراوتی: آندھرا پردیش میں آئندہ ماہ منعقد شدنی لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کیلئے حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ و چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے ہفتہ کے روز پارٹی کا منشور جاری کیا ہے جس میں ویلفیر پنشن کی رقم میں بتدریج اضافہ کرتے ہوئے اسے 3 ہزار روپے ماہانہ سے 3500 ہزار روپے کرنے اور وشاکھا پٹنم شہر سے حکمرانی کرنے کا وعدہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم

چیف منسٹر نے بتایا کہ ویلفیر وظائف جو سردست ماہانہ فی کس 3ہزار روپے ہے، کو جنوری2028 سے ماہانہ 3250 روپے کیا جائے گا اور اس کے بعد یہ وظائف جنوری2029 سے 3500 روپے فی ماہ ہوجائیں گے 2024 میں وائی ایس آر کانگریس کی حکومت بننے کے فوری بعد وشاکھا پٹنم کو ریاست کا اگزیکٹیو صدر مقام بنایا جائے گا اور بندرگاہی شہر سے حکومت کی جائے گیاور اس شہر کو ریاست کے گروتھ انجن کے طور پر فروغ دیا جائے گا۔

 چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔ مزید براں انہوں نے امراوتی کو لیجسلیٹیو صدر مقام اور کرنول کو جوڈیشیل صدر مقام کے طور پر ترقی دینے کا عہد کیا۔

گزشتہ 5 برسوں میں متعارف کردہ فلاحی اسکیمات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند اسکیموں کے مالیہ میں اضافہ کیا جائے گا جن میں ”اماں اووڈی“ اسکیم بھی شامل ہے۔ اماں اووڈی اسکیم کے تحت سالانہ 15ہزار روپے کی مالی امداد میں اضافہ کرتے ہوئے اس کو17ہزار روپے سالانہ کردیا جائے گا۔

 اماں اووڈی اسکیم کے تحت ایسی ماؤں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے جو اپنے بچوں کو اسکول روانہ کرتی ہیں۔ وائی ایس آر سی پی کے چیف منسٹر نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کا منشور، حقیقت میں اس کی حکومت کا عکاس ہوتا ہے۔

 ہم پارٹی کے منشور کو مقدس مذہبی کتابوں کی طرح اہمیت دیتے ہیں۔ ریاست میں 13 مئی کو لوک سبھا کے ساتھ اسمبلی انتخابات بھی منعقد ہوں گے۔

a3w
a3w