کھیل
ظہیر خان لکھنؤ سپرجائنٹس کے مینٹور بن گئے
ظہیر خان اب ایل ایس جی میں گوتم گمبھیر کے جانے کے بعد خالی ہونے والی پوسٹ میں نظر آئیں گے۔ آج لکھنؤ کی ٹیم نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کرکے اس کی جانکاری دی ہے۔
نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے آغاز سے قبل سنجیو گوینکا کی ملکیت والی لکھنؤ سپر جائنٹس ٹیم نے سابق ہندوستانی فاسٹ بولر ظہیر خان کو ٹیم مینٹور مقرر کیا ہے۔
ظہیر خان اب ایل ایس جی میں گوتم گمبھیر کے جانے کے بعد خالی ہونے والی پوسٹ میں نظر آئیں گے۔ آج لکھنؤ کی ٹیم نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کرکے اس کی جانکاری دی ہے۔
ایل ایس جی نے ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے۔ اس ویڈیو میں ظہیر خان نظر آرہے ہیں۔ پوسٹ کرتے ہوئے ٹیم نے لکھاکہ ‘ظہیر، آپ طویل عرصے سے لکھنؤ کے دل میں ہیں۔’