مہاراشٹرا

شولاپور کے ایم اے پانگل جونیئر کالج کے طالب علم ذکوان قاضی کا ریاستی سطح کے جوڈو مقابلوں کے لیے انتخاب

حال ہی میں احمد نگر کے تریمورتی سنکول نیواسہ میں منعقدہ انٹر اسکول پونے ڈویژنل جوڈو مقابلوں میں شولاپور کے ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کے طالب علم قاضی مُحمّد ذکوان مجاہد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

شولاپور: حال ہی میں احمد نگر کے تریمورتی سنکول نیواسہ میں منعقدہ انٹر اسکول پونے ڈویژنل جوڈو مقابلوں میں شولاپور کے ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کے طالب علم قاضی مُحمّد ذکوان مجاہد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم

انڈر 19 کے زمرے میں ذکوان قاضی نے پہلے راؤنڈ میں ضلع نگر کے کھلاڑی کو 5-10 کے اسکور سے شکست دی اور سیمی فائنل میں پونے شہر کے کھلاڑی کو 0-10 کے اسکور سے یکطرفہ طور پر ہرا کر کامیابی حاصل کی۔ فائنل میں بھی ذکوان نے احمد نگر کے ماہر کھلاڑی کو 0-10 کے اسکور سے شکست دے کر ریاستی سطح کے جوڈو مقابلے کے لیے اپنا انتخاب یقینی بنایا۔

ریاستی سطح کے جوڈو مقابلے 19 اکتوبر 2024 کو بالے واڑی، پونے میں منعقد ہوں گے۔

ذکوان قاضی کی اس شاندار جیت پر ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے کھلاڑی کا اعزاز کیا۔

اس کامیابی پر معاون صدر مُدرسہ ڈاکٹر ثریا پروین جاگیردار، نکہت نلّا مندو، مُحمّد علی شیخ، وسیم نلّا مندو، ریاض سیّد، ذاکر شاہ پورے، حاجرہ رچبھرے، فرزانہ نداف اور تمام اساتذہ و غیر تدریسی عملے، والدین اور طلباء و طالبات نے ذکوان کو مبارکباد پیش کی۔

ذکوان قاضی کی اس کامیابی میں بھرت میکالے، مجاہد قاضی اور اسکول کے اسپورٹس ٹیچر الطاف صدیقی، نوید منشی، اقبال دلال کی خصوصی رہنمائی شامل رہی۔