اسرائیل۔فلسطین جنگ، سلامتی کونسل میں قرارداد مسترد۔ روس اور برطانیہ غیرحاضر رہے
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج برازیل کی زیرقیادت مسودہ قرارداد کو منظوری دینے میں ناکام رہی جس کے ذریعہ اسرائیل۔ حماس جنگ میں انسانی وقفوں کی اپیل کی گئی تھی تاکہ غزہ پٹی کے لئے امداد کو بھرپور رسائی فراہم کی جاسکے۔
اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج برازیل کی زیرقیادت مسودہ قرارداد کو منظوری دینے میں ناکام رہی جس کے ذریعہ اسرائیل۔ حماس جنگ میں انسانی وقفوں کی اپیل کی گئی تھی تاکہ غزہ پٹی کے لئے امداد کو بھرپور رسائی فراہم کی جاسکے۔
امریکہ نے قرارداد کے متن کو ویٹو کردیا۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا مستقل رکن امریکہ جو اسرائیل کا قریبی اتحادی بھی ہے، کہا کہ وہ اس بات پر مایوس ہے کہ اس قرار داد میں اسرائیل کے اپنا دفاع کرنے کا حق کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا ہے۔
15 قومی کونسل کا اجلاس یہاں منعقد ہوا تھاتاکہ مسودہ قرارداد پر ووٹنگ کی جاسکے۔
کونسل کے صدر برازیل نے یہ قرارداد پیش کی تھی۔ کونسل کے 12 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیئے جبکہ روس اور برطانیہ غیرحاضر رہے۔
امریکہ کی جانب سے ویٹو کئے جانے کے بعد اس قرارداد کو منظور نہیں کیا جاسکا۔
گذشتہ دو دن میں یہ دوسرا موقع تھا جب سلامی کونسل مشرقی وسطی کی صورتحال پر قرارداد منظور کرنے میں ناکام رہی۔