دہلی

انڈیا وفد کی صدرجمہوریہ سے ملاقات

اپوزیشن بلاک انڈیا نے چہارشنبہ کے دن صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کو یادداشت پیش کی۔ اس نے وزیراعظم نریندر مودی سے منی پور مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بیان دینے کا مطالبہ کیا۔

نئی دہلی: اپوزیشن بلاک انڈیا نے چہارشنبہ کے دن صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کو یادداشت پیش کی۔ اس نے وزیراعظم نریندر مودی سے منی پور مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بیان دینے کا مطالبہ کیا۔

اپوزیشن اتحاد نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کو امن بحال کرنے کے لئے گڑبڑ زدہ ریاست کا دورہ کرنا چاہئے۔

صدرجمہوریہ کو پیش یادداشت میں اپوزیشن اتحاد کے 31 قائدین نے ہریانہ کے نوح میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا مسئلہ بھی اٹھایا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت کو وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) سے صرف 100 کیلو میٹر دور واقع مقام کی صورتِ حال کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

صدرجمہوریہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے کہا کہ وفدمیں وہ ارکان ِ پارلیمنٹ بھی شامل تھے جو حال میں منی پور کے دورہ سے لوٹے ہیں۔

صدرجمہوریہ کو منی پور کی صورتِ حال سے واقف کرایا گیا۔ ہم نے انہیں بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ہم نے کیا دیکھا۔