یوروپ

اٹلی نے غزہ میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا

اطالوی وزیر اعظم جارجیو میلونی نے جمعرات کے روز غزہ میں انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور علاقائی سطح پر امن قائم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

روم: اطالوی وزیر اعظم جارجیو میلونی نے جمعرات کے روز غزہ میں انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور علاقائی سطح پر امن قائم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

سرکاری بیان کے مطابق انہوں نے یہ باتیں اسرائیلی صدر ایساک ہرزوگ سے ملاقات کے دوران کہیں۔ میلونی نے اسرائیل سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر کیے جانے والے اقدامات کو آسان بنانے کے لیے سہولت فراہم کرے اور خطے میں جنگ کو وسیع علاقے میں پھیلنے سے روکے۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی تنازع کے خاتمے کے لیے ثالثی کا کردار جاری رکھے گا۔

مسٹر ہرزوگ نے ​​اطالوی صدر سرجیو متاریلا سے بھی ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی، غزہ کے باشندوں کو اطالوی انسانی امداد فراہمی اور اسرائیل اور فلسطین دونوں کے ذریعہ قابل قبول سرحدوں کے اندر فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

اسرائیلی صدر جب اٹلی کے پیلازو چیگی میں واقع وزیر اعظم کے دفتر میں داخل ہوئے تو تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر کھڑے مظاہرین نے ‘فلسطین کی آزادی’ کے نعرے لگائے۔

a3w
a3w