حیدرآباد

اکبر اویسی کا دورہ سکریٹریٹ، مسلم قبرستانوں کو اراضی کی فراہمی مسئلہ پر پرنسپل سکریٹری سے تبادلہ خیال

مجلس کے رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی نے آج پرنسپل سکریٹری ریونیو نوین متل کے ساتھ ریاست کے تمام اضلاع میں مسلم قبرستانوں، عیدگاہوں اور شادی خانوں کی تعمیر کیلئے سرکاری اراضیات فراہم کرنے کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا۔

حیدرآباد: مجلس کے قائد مقننہ اکبر الد ین اویسی نے چہارشنبہ کے روز تلنگانہ سکریٹریٹ میں مسجد کے تعمیری کاموں کا معائنہ کیا۔

ریاستی حکومت نے حالیہ دنوں یہ اعلان کیا تھا کہ 25/ اگست کو سکریٹریٹ میں ایک مندر، مسجد، اور گرجا گھر کا افتتاح عمل میں آئے گا۔

مجلس کے رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی نے آج پرنسپل سکریٹری ریونیو نوین متل کے ساتھ ریاست کے تمام اضلاع میں مسلم قبرستانوں، عیدگاہوں اور شادی خانوں کی تعمیر کیلئے سرکاری اراضیات فراہم کرنے کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا۔

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے گزشتہ ماہ یہ اعلان کیا تھا کہ تلنگانہ سکریٹریٹ میں تین عبادت گاہوں (مندر، مسجداور چرچ) کے افتتاح کا فیصلہ حکومت تلنگانہ کی تمام مذاہب کے ساتھ یکساں پالیسی اور آئین کی روح سیکولر کی عکاسی کے مطابق لیا گیا۔

حکومت نے اعلان کیا تھا کہ سکریٹریٹ کے تمام ملازمین کی ان عبادت گاہوں تک رسائی حاصل رہے گی تاکہ وہ اپنے مذہب کے مطابق رسومات ادا کرسکیں۔

قدیم سکریٹریٹ میں واقع 2مساجد کی شہادت کے 5ماہ بعد ریاستی وزیر داخلہ محمود علی کی موجودگی میں 25نومبر2021ء کو جدید سکریٹریٹ میں ان دو مساجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔ حکومت نے ان دو مساجد کیلئے1500 گز اراضی مختص کی اور2.9کروڑ کے تخمینہ مصارف سے ان مساجد کی تعمیر کی جارہی ہے۔

قدیم سکریٹریٹ کے انہدام کے دوران ان دومساجد کو شہید کردیا گیا اور ان کے ساتھ ایک مندر کو بھی منہدم کردیاگ یا۔ اس واقعہ پر چیف منسٹر کے سی آر نے افسوس کا اظہار کیا تھا اور اُسی مقام پر مساجد کے علاوہ مندر کے ساتھ گرجا گھر بھی تعمیر کرنے کا وعدہ کیاتھا۔

a3w
a3w