دہلی
ایر انڈیا اربوں روپئے مالیتی 500 طیارے خرید سکتا ہے: رپورٹ
ہوا بازی صنعت کے ذرائع نے آج بتایا کہ ایئر انڈیا 500 جیٹ لائنرس کا ایئر بس اور بوئنگ کو آرڈر دینے کے قریب ہے، کیوں کہ اس نے ٹاٹا گروپ کے تحت ایئر لائن کی عظمت ِ رفتہ کی بحالی کا اولو العزم منصوبہ تیار کیا ہے۔
پیرس / نئی دہلی: ہوا بازی صنعت کے ذرائع نے آج بتایا کہ ایئر انڈیا 500 جیٹ لائنرس کا ایئر بس اور بوئنگ کو آرڈر دینے کے قریب ہے، کیوں کہ اس نے ٹاٹا گروپ کے تحت ایئر لائن کی عظمت ِ رفتہ کی بحالی کا اولو العزم منصوبہ تیار کیا ہے۔
ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان آرڈرس میں 400 نیرو باڈی جیٹ اور 100 یا اس سے زائد وائڈ باڈی ایئر بس A350، بوئنگ 787 اور 777 طیارے شامل ہیں۔
اس بڑی معاملت کو آنے والے چند دنوں میں قطعیت دی جائے گی۔ ایئربس اور بوئنگ نے اس معاملہ پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ٹاٹا گروپ نے بھی فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔