حیدرآباد

بزرگ کانگریس قائد جناب کوڈنڈا اور انچارج کاروان عثمان بن محمد الہاجری کا وینکٹیش نگر ضیاء گوڑا کا دورہ

جناب کوڈنڈا ریڈی سابق ایم ایل اے، نائب صدر ٹی پی سی سی جناب الم بھاسکر، انچارج  کاروان جناب عثمان بن محمد الہاجری اور دیگر کانگریسی قائدین  نے وینکٹش نگر ضیاء گوڑا کا دورہ کیا۔

حیدرآباد: جناب کوڈنڈا ریڈی سابق ایم ایل اے، نائب صدر ٹی پی سی سی جناب الم بھاسکر، انچارج  کاروان جناب عثمان بن محمد الہاجری اور دیگر کانگریسی قائدین  نے وینکٹش نگر ضیاء گوڑا کا دورہ کیا۔

متعلقہ خبریں
کسانوں کے قرض معافی، عثمان الہاجری کا دورہ گڈی ملکاپور ترکاری مارکٹ، کاشتکاروں سے ملاقات و شال پوشی

واضح رہے کہ اس مقام پر دو دن قبل فرنیچر کے گودام میں آگ لگنے کی وجہ  سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جھلس گئے تھے جن میں 40 سالہ سرینیواس اور  10 سالہ  لڑکی شیوا پریہ کی موت واقع ہوگئی تھی۔

حادثہ میں دو خواتین  ناگارانی اور ہرینی شدید جھلس گئیں۔ ان قائدین نے علاقے کے متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے معلومات حاصل کیں اور اعلی  عہدیداروں  سے  آگ لگنے کی وجوہات  دریافت کیں۔

بعد ازاں انہوں نے دواخانہ عثمانیہ پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کرتے  ہوئے ان کے متعلقین سے  بھی  ملاقات کی اظہار  تعزیت کیا۔ دواخانے میں  زیر علاج ناگارانی اور ہرینی کے بہتر سے بہتر علاج کے لئے ڈاکٹروں سے نمائندگی بھی کی۔

a3w
a3w