شمالی بھارت

بی جے پی رکن پارلیمنٹ برجیندرسنگھ، کانگریس میں شامل

لوک سبھا الیکشن سے قبل بھارتیہ جنتاپارٹی کے رکن پارلیمنٹ حلقہ حصار (ہریانہ) برجیندرسنگھ نے اتوار کے دن پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا اور کانگریس میں شامل ہوگئے۔

چندی گڑھ : لوک سبھا الیکشن سے قبل بھارتیہ جنتاپارٹی کے رکن پارلیمنٹ حلقہ حصار (ہریانہ) برجیندرسنگھ نے اتوار کے دن پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا اور کانگریس میں شامل ہوگئے۔

برجیندرسنگھ‘بی جے پی قائد اور سابق مرکزی وزیر چودھری بریندرسنگھ کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے 21 سال کام کرنے کے بعد انڈین اڈمنسٹریٹیوسرویس(آئی اے ایس) سے رضاکارانہ سبکدوشی اختیارکی تھی۔

انہوں نے 2019ء میں پہلا الیکشن لڑا تھا۔ ایکس پر اعلان کے چند منٹ بعد برجیندرسنگھ دہلی میں کانگریس قائد ملکارجن کھرگے کے بنگلہ پر پہنچ گئے تاکہ ملک کی سب سے قدیم جماعت میں شمولیت اختیارکرسکیں۔

برجیندرسنگھ نے ان کے والد کی دھمکی کے تقریباً5ماہ بعد بی جے پی چھوڑدی۔ ان کے والد بریندرسنگھ نے اکتوبر2023ء میں جند میں ریالی میں بھگوا جماعت کو الٹی میٹم دیاتھا۔

انہوں نے اس وقت کہاتھا کہ بی جے پی نے ہریانہ میں ڈپٹی چیف منسٹر دشینت چوٹالہ کی جن نائک جنتاپارٹی کے ساتھ اتحاد برقراررکھا تو بی جے پی چھوڑدیں گے۔

اسی دوران پتہ چلا ہے کہ برجیندرسنگھ حلقہ حصار سے کانگریس امیدوار ہوں گے۔ 2019ء کے لوک سبھا الیکشن میں انہوں نے جے جے پی کے دشینت چوٹالہ اور کانگریس کے بھویابشنوئی کو ہرایاتھا۔

برجیندرسنگھ ممتاز جاٹ رہنما سرچھوٹورام کے پڑپوتے ہیں۔ ان کی ماں پریم لتا ہریانہ میں بی جے پی کی رکن اسمبلی ہیں۔

a3w
a3w