امریکہ و کینیڈا

بیوی نے قریب المرگ شوہر کو گولی ماردی

امریکہ میں 80 سالہ شوہر نے 10 ہزار ڈالر کے چیک پر جعلی دستخط سے رقم ہتھیانے، چوری اور دھوکہ دہی کے باعث اپنی 62 سالہ بیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا جس پر خاتون نے شوہر کو گولی ماردی۔

واشنگٹن: امریکہ میں 80 سالہ شوہر نے 10 ہزار ڈالر کے چیک پر جعلی دستخط سے رقم ہتھیانے، چوری اور دھوکہ دہی کے باعث اپنی 62 سالہ بیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا جس پر خاتون نے شوہر کو گولی ماردی۔

متعلقہ خبریں
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
بیوی کو بطور نان نفقہ ماہانہ60ہزار روپئے کی رقم زیادہ نہیں: ہائی کورٹ
16سالہ لڑکی حاملہ پائی گئی، والدین و شوہر کے خلاف کیس درج

امریکی میڈیا کے مطابق میاں بیوی کے درمیان چند ماہ سے علیحدگی تھی تاہم وہ ایک ہی گھر کے دو الگ الگ حصوں میں رہ رہے تھے۔ شوہر نے طلاق دینے کے لیے دستاویزات تیار کرنے بھیج دیئے تھے۔

رات گئے خاتون اپنے شوہر کے کمرے میں آئیں جو بستر مرگ پر ہیں اور طلاق نہ دینے کی درخواست کی تاہم شوہر نے بیوی کو چور اور دھوکہ باز قرار دیتے ہوئے طلاق کے فیصلہ تبدیل کرنے سے انکار کردیا۔

جس پر بیوی غصے میں آگئی اور ہاتھا پائی کرنے لگی۔ دراز سے شوہر کی پستول نکال کر گولی چلادی جو 80 سالہ قریب المرگ شوہر کی ہتھیلی پر لگی۔

فائرنگ کی آواز سن کر پڑوسیوں نے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جب کہ شوہر کو ہاسپٹل منتقل کیا جہاں حالت خطرہسے باہر بتائی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 80 سالہ شوہر کافی عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں اور بستر پر ہیں۔

a3w
a3w