شمالی بھارت

مغربی بنگال کے ایک اسکول میں بم دھماکہ، 4 ملزمین گرفتار

مغربی بنگال کے ضلع شمالی چوبیس پرگنہ کے ٹیٹا گڑھ علاقہ میں ایک اسکول میں بم دھماکہ کے سلسلہ میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کولکتہ: مغربی بنگال کے ضلع شمالی چوبیس پرگنہ کے ٹیٹا گڑھ علاقہ میں ایک اسکول میں بم دھماکہ کے سلسلہ میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملزمین کی عمر 18 تا 19 سال کے درمیان ہے۔ انہیں نصف شب کے قریب کمرہاٹی اور ٹیٹا گڑھ علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ بارکپور پولیس کمشنریٹ کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان سے پوچھ تاچھ کے ذریعہ تمام پہلوؤں کی جانچ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایک ملزم کو کمرہاٹی سے جبکہ دیگر کو ٹیٹا گڑھ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ خام بم کا دھماکہ ہفتہ کے روز ایک اسکول کی چھت پر ہوا۔ اس وقت کلاسس جاری تھیں۔

اس واقعہ میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے کیونکہ طلبہ اور اساتذہ 3 منزلہ عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر کمروں کے اندر تھے۔ عہدیدار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزم نے اسکول کی گیٹ پر طاقتور خام بم پھینکنے کے اپنے ابتدائی منصوبہ کو تبدیل کردیا تھا کیونکہ اس جگہ کافی ہجوم تھا۔

ملزمین متصل عمارت کی چھت پر چڑھے تاکہ یہ کام انجام دے سکیں۔ گرفتار کیے جانے والوں میں تین اسکول کے سابق طالب ِ علم ہیں۔ اسی دوران بی جے پی نے بم دھماکہ کی قومی تحقیقاتی ایجنسی کے ذریعہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

a3w
a3w