حلقہ سکندرآباد پر کانگریس کا پرچم لہرائے گا:ناگیندر
ٰحلقہ لوک سبھا سکندرآباد کے کانگریس امیدوار ڈی ناگیندر نے کہاہے کہ حلقہ اسمبلی نامپلی جوپہلے آصف نگر حلقہ میں تھا‘ہمیشہ کانگریس کا گڑھ رہاہے اور یہاں کے رائے دہندوں کے ساتھ گرچیکہ میراخون کارشتہ نہیں ہے لیکن خون کے رشتہ سے بھی زیادہ رائے دہندوں کے ساتھ میراتعلق رہاہے۔
حیدرآباد: حلقہ لوک سبھا سکندرآباد کے کانگریس امیدوار ڈی ناگیندر نے کہاہے کہ حلقہ اسمبلی نامپلی جوپہلے آصف نگر حلقہ میں تھا‘ہمیشہ کانگریس کا گڑھ رہاہے اور یہاں کے رائے دہندوں کے ساتھ گرچیکہ میراخون کارشتہ نہیں ہے لیکن خون کے رشتہ سے بھی زیادہ رائے دہندوں کے ساتھ میراتعلق رہاہے۔
ناگیند نے آج حلقہ اسمبلی نامپلی کے بوتھ ورکرس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انچارج نامپلی و جنرل سکریٹری ٹی پی سی سی فیروزخان کی قیادت میں بوتھ ورکرس اورکارکنوں کے جوش و جذبہ کو دیکھ کر مجھے امید ہوگئی ہے کہ پارلیمنٹ حلقہ سکندرآباد سے فرقہ پرستوں کی شکست اورکانگریس کی کامیابی یقینی ہے۔
انہوں نے کہاکہ خیریت آباد حلقہ سے مسلسل تین مرتبہ کامیابی کے بعد بھی نامپلی و آصف نگر کے عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے ان سے رجوع ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج کے اجلاس کے اصل ہیروفیروزخان ہیں۔ فیروزخان نے اپوزیشن میں رہنے کے بعد بھی نامپلی حلقہ میں اپنی ٹاسک فورس ٹیم کومضبوط رکھاہے۔
انہوں نے پارلیمانی انتخابات کوملک کی تاریخ کے سب سے اہم انتخابات قراردیااور مشہور تجزیہ نگار کا حوالے دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگرملک میں اس بارسیکولر پارٹی اقتدارمیں نہیں آتی ہے توملک کے اتحاد و یکجہتی و سالمیت کوخطرہ لاحق ہوگا۔ ایسی صورت میں ہمیں اپناکفن تیاررکھنا پڑے گا۔
انہوں نے کہاکہ اللہ کے کرم سے میری گھر واپسی ہوچکی ہے۔انشاء اللہ سکندرآباد پارلیمنٹ حلقہ میں کانگریس کا پرچم لہرائے گا۔ تلنگانہ میں 17 کے منجملہ14 پارلیمانی حلقوں میں کانگریس کی کامیابی ہوگی اور ملک بھر میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کانام اونچا ہوگا۔
اجلاس سے فیروز خان‘ مئیر حیدرآباد وجئے لکشمی، صدر خیریت آباد کانگریس کمیٹی روہن ریڈی، اے سنتوش، بٹوسائی کمار، ایس کے افضل الدین، راشد خان اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔