حیدرآباد اور چند اضلاع میں شدید بارش کا امکان
آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر کے بعض مقامات پر ایک سے زائد بار، بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے اور اعظم اور اقل ترین درجہ حرارت باالترتیب31 اور23ڈگری سلسیس درج کئے جانے کا امکان ہے۔
حیدرآباد: بارش کا سلسلہ تھم جانے اور درجہ حرارت میں کمی کے بعد شہر میں آئندہ48 گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ شہر کا اعظم اور اقل ترین درجہ حرارت29.2 اور22.4 ڈگری سلسیس درج کیا گیا ہے۔
آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر کے بعض مقامات پر ایک سے زائد بار، بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے اور اعظم اور اقل ترین درجہ حرارت باالترتیب31 اور23ڈگری سلسیس درج کئے جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ3دنوں کے دوارن ریاست کے چند اضلاع میں بھاری بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔
ایلوالرٹ تب جاری کیا جاتا ہے جب7 سے15 سنٹی میٹربارش کی پیش قیاسی کی جاتی ہے۔ ریاست کے اضلاع نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، کریم نگر، پداپلی، جے شکر بھوپال پلی، ملگ، ورنگل(اربن) ورورل، بھدرا دری کتہ گوڑم، جنگاؤں، سدی پیٹ، میدک، کاما ریڈی، کھمم، سوریا پیٹ، محبوب آباد اور یدادری بھونگیر میں کہیں کہیں شدید بارش کا امکان ہے۔