سوشیل میڈیا

ایلون مسک کی سابق محبوبہ کا اکاؤنٹ حذف

سوشل میڈیا صارفین کی رائے ملی جلی ہے، کچھ کا کہنا ہے کہ سابق محبوب کے مالک بنتے ہی اداکارہ نے ٹوئٹر کو خیرباد کہہ دیا جب کہ کئی ’صارفین یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ایلون مسک نے خود ایمبر کا اکاؤنٹ حذف کردیا‘۔

سان فرانسسکو: ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد ان کی سابقہ محبوبہ ہالی وڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ کا ٹوئٹر سے اکاؤنٹ غائب ہوگیا۔ جس کے بعد خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اداکارہ نے خود ہی اپنا اکاؤنٹ حذف کردیا۔

امبر ہرڈ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک ایسے وقت میں غیر فعال ہوا ہے جب کہ ان کے سابق مبینہ محبوب ایلون مسک ٹوئٹر کے نئے مالک بنے۔اب جیسے ہی لوگ امبر ہرڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو تلاش کرتے ہیں تو صارفین کو پیغام موصول ہوتا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹ موجود نہیں ہے۔

اداکارہ کا اکاؤنٹ ٹوئٹر سے غائب ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی رائے ملی جلی ہے، کچھ کا کہنا ہے کہ سابق محبوب کے مالک بنتے ہی اداکارہ نے ٹوئٹر کو خیرباد کہہ دیا جب کہ کئی ’صارفین یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ایلون مسک نے خود ایمبر کا اکاؤنٹ حذف کردیا‘۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کے ٹوئٹر سنبھالنے کے بعد اداکارہ کا اکاؤنٹ غائب ہوا، اس حوالے سے نا ہی ٹوئٹر کا کوئی بیان سامنے آیا اور نا اداکارہ نے کچھ بتایا۔

خیال رہے کہ امریکی اداکار جونی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ نے 2018 میں اعتراف کیا تھا کہ ان کے ایلون مسک سے کچھ عرصے تک قریبی تعلقات رہے تھے اور طلاق کے بعد شوہر سے علیحدگی کا غم ختم کرنے کے لیے ان کے 2016 سے 2017 تک ایلون مسک سے تعلقات رہے۔ جبکہ ایلون مسک نے نیویارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے امبر ہرڈ کے ساتھ کبھی تعلقات نہیں رہے۔

a3w
a3w