دوران پرواز پرندہ ٹکرانے سے امریکی ائیرلائن کے طیارہ لگی آگ
دوران پرواز امریکی ائیر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی۔
واشنگٹن: دوران پرواز امریکی ائیر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ائیر لائن کے بوئنگ طیارے 737 نے کولمبس انٹرنیشنل ائیر پورٹ اوہائیو سے اڑان بھری اور کچھ ہی دیر میں طیارے نے واپس ائیر پورٹ کی جانب رخ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ طیارے نے جب واپس ائیر پورٹ کی جانب رخ کیا تو اس میں آگ لگی ہوئی تھی اور دھواں بھی نکل رہا تھا۔
انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ آگ طیارے سے پرندہ ٹکرنے کی وجہ سے لگی ہے جس کے باعث جہاز کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی، اس دوران کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام لوگ محفوظ رہے۔
سوشل میڈیا پر طیارے میں لگنے والی آگ کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جو جہاز میں سوار ایک مسافر کی جانب سے بنائی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں سوار مسافروں کی تعداد اور جہاز کے عملے کے حوالے سے معلومات نہیں بتائی گئی۔
انتظامیہ کے مطابق طیارے کی مرمت کے بعد اسے دوبارہ اڑان کے لیے تیار کردیا جائےگا۔