کرناٹک

محبت سے انکار، حیوان عاشق نے معشوقہ کا چاقو سے قتل کردیا

گریش انجلی پر رشتہ شروع کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا، لیکن اس نے انکار کر دیا۔ اس کے انکار کے بعد گریش نے مبینہ طور پر انجلی کا قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

نئی دہلی: کرناٹک سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ سو رہی تھی۔

متعلقہ خبریں
بیدر میں مساجد کے اطراف بھیسیا بازوں کے خاتمے کی مہم، کمیونٹی کی مثبت پہل
پیار ‘محبت‘ وعدے‘قسمیں اور شادی کی رسمیں…
حضرت شیخ شاہ افضل الدین جنیدی سراج باباامیرکبیرالسادۃ الجنیدیہ الحسینیہ(فی الھند) مقرر
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم

20 سالہ انجلی امبیگیرا آج صبح گھر میں سو رہی تھی جب 21 سالہ گریش ساونت اس کے گھر میں گھس آیا اور مبینہ طور پر اس پر چاقو سے بار بار وار کیا۔ ساونت فی الحال فرار ہے اور پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔

معلومات کے مطابق گریش انجلی پر رشتہ شروع کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا، لیکن اس نے انکار کر دیا۔ اس کے انکار کے بعد گریش نے مبینہ طور پر انجلی کا قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس فی الحال تلاش کر رہی ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ملزم کی تلاش جاری ہے۔

ہبلی دھارواڑ کے ایس پی گوپال بائی کوڈ نے کہا، "انجلی نامی لڑکی کے قتل کی اطلاع ویرپوررا اونی گاؤں کے نزدیک ہوئی ہے۔ ایک حملہ آور نے آج صبح اس کے گھر کے اندر چاقو گھونپ کر قتل کر دیا ہے۔ ہم نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور فی الحال تفتیش کر رہے ہیں۔” اس افسوسناک واقعے کے پیچھے محرکات کا تعین کرنے کے لیے مزید تفتیش کی جائے گی۔”