مشرق وسطیٰ

رمضان اور عمرہ سیزن کے پیش نظر مکہ میں وسیع تر اقدامات

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ لاکھوں عازمین اور مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ آنے والوں کے لیے رمضان اور عمرہ سیزن کو محفوظ طور پر اختتام کو پہنچانے تمام اقدامات کئے ہیں۔

ریاض: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ لاکھوں عازمین اور مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ آنے والوں کے لیے رمضان اور عمرہ سیزن کو محفوظ طور پر اختتام کو پہنچانے تمام اقدامات کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نمازیوں کو ماسک پہننے کا مشورہ
رمضان میں وادی کشمیر میں مہنگائی کا جن قابوسے باہر
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی، ادبی فورم ،ریاض کے زیرِ اہتمام ماہانہ ادبی نشست
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

مکہ معظمہ میں پیر کو یونیفائیڈ سیکیوریٹی آپریشن سنٹر میں اس سال عازمین کے سیزن کے لیے عمرہ سیکوریٹی فورسس کے سینئر عہدیداروں نے اس بات کااعلان کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ میں کل یہ بات بتائی گئی۔ پبلک سیکیوریٹی ڈائرکٹر لفٹننٹ جنرل محمد البسامی نے بتایا کہ تاحال رمضان خوشگوار طریقہ سے گزرگیاہے اور اب وزارت مقدس ماہ کے آخری 10دنوں کے لیے تیاریاں کررہی ہیں جس میں عام طور پر مکہ معظمہ میں عازمین کی تعداد میں اضافہ دیکھاگیا۔

اس کی روشنی میں پہلے فلور کے سامنے اور مسجد حرام کی چھت اور آنگنوں اور گرونڈ فلور کو طواف کے لیے مختص کردیاگیاہے۔ البسامی نے وزارت کی کمان اور کنٹرول سنٹر نے کارگزار عہدیداروں کی جانب سے مقدس ماہ کے دوران تندہی کے ساتھ کام کرنے والوں کی ستائش کی اس کے علاوہ انہوں نے اس شعبہ کے ان ٹیموں کی بھی ستائش کی جنہوں نے متعدد کارروائیاں کی ہیں جن میں گداگروں کو گرفتار کرنا بھی شامل ہے۔

علحدہ موصولہ اطلاع کے بموجب اب جبکہ ماہ رمضان کا اختتام عمل میں آرہاہے مسجد نبوی ؐ میں زائرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتاجارہاہے۔ حکام کی جانب سے اس سلسلہ میں موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا ہے کہ ماہ رمضان کے عنقریب اختتام عمل میں آنے کی وجہ زائرین کی ایک بڑی تعداد مسجد نبوی ؐ کا رخ کررہی ہے۔

زائرین کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے حکام کی جانب سے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ بتایا جاتاہے کہ شب قدر کے پیش نظر بھی خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں کیونکہ زائرین کے ہجوم سے نمٹنے کے لیے کارکنوں کو متعین کیاجارہاہے تاکہ کسی قسم کی دشواریاں یا مسائل پیش نہ آئے۔ بتایا جاتاہے کہ افراد کی ایک قابل لحاظ تعداد عبادت میں مصروف ہے۔ کئی افراد اعتکاف بھی کررہے ہیں۔ اس سلسلہ میں بھی حکام کو انتظامات کرنے پڑرہے ہیں کیونکہ اعتکاف کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جارہاہے۔ ر

مضان کے پہلے نصف تک مسجد نبوی ؐ میں 15ملین سے زائد افراد نے زیارت کی۔ بتایا جاتاہے کہ اوسطاً یومیہ ایک ملین افراد مسجد نبوی ؐ میں زیارت کے لیے آتے ہیں اور روزانہ 5وقت کی نمازوں کی ادائیگی کے موقع پر حکام کو انتظامات کرنے پڑرہے ہیں۔ عمرہ سیزن کے آغاز کے بعد سے بھی زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہاہے۔ مسجد نبوی ؐ میں جہاں زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہاہے حکام کی جانب سے روزانہ زم زم کی سربراہی کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ آب زم زم کی سربراہی اور تقسیم کے لیے حکومت نے خاطر خواہ انتظامات کرتے ہوئے کارکنوں کو مقرر کیاہے۔

مسجد نبوی ؐ کے ذمہ دار حامد الحامدی نے بتایا ہے کہ آب زم زم کی مکہ مکرمہ سے مسجد نبوی ؐ کو سربراہی اور تقسیم کے لیے کئی کارکنوں کو مقرر کیاگیاہے۔ بتایا جاتاہے کہ روزنامہ 400 ٹن آب زم زم کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایاہے کہ 520 ملازمین اور کارکنوں کو اس سلسلہ میں تربیت دی جارہی ہے تاکہ وہ پانی کی تقسیم اور جانچ پڑتال سے متعلق امور سے بہتر طور پر نمٹ سکیں۔

رمضان کے دوران خصوصی انتظامات کرتے ہوئے پانی کی سربراہی اور تقسیم پر توجہ دی جارہی ہے۔ ٹھنڈے پانی کی سربراہی کے لیے بھی علحدہ انتظامات کیاگیاہے۔ حامد الحامدی نے کہاہے کہ انتظامات کے لیے 20الکٹرک کارس کے علاوہ مزید 10 ٹریلرس ٹرانسپورٹ کنٹینرس کا بھی استعمال کیاجارہاہے۔