شمالی بھارت

سروے کے حکم کے خلاف اعتراض داخل کیا جائے گا

شاہی مسجد عیدگاہ کے وکیل نے آج کہا کہ وہ لوگ عیدگاہ کی سروے رپورٹ داخل کرنے ضلع عدالت کے حکم کے خلاف 20 جنوری تک اپنا اعتراض داخل کریں گے۔

متھرا (اترپردیش) : شاہی مسجد عیدگاہ کے وکیل نے آج کہا کہ وہ لوگ عیدگاہ کی سروے رپورٹ داخل کرنے ضلع عدالت کے حکم کے خلاف 20 جنوری تک اپنا اعتراض داخل کریں گے۔

سیول جج سینئر ڈویژن (III) سونیکا ورما جو بالکرشنا اور دیگر بمقابل انتظامیہ کمیٹی اور دیگر مقدمہ کی سماعت کررہی ہیں، قبل ازیں محکمہ مال کے ایک عہدیدار کو ہدایت دی تھی کہ وہ 20 جنوری کو شاہی عیدگاہ مسجد کی سروے رپورٹ داخل کریں۔

درخواست گزاروں نے شاہی عیدگاہ مسجد کو دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی گذارش کرتے ہوئے یہ مقدمہ دائر کیا ہے۔

ان کے مطابق یہ مسجد مغل شہنشاہ اورنگ زیب نے مبینہ طور پر کٹرا کیشو دیو مندر کو منہدم کرنے کے بعد سری کرشنا جنم بھومی کی 13.37 ایکڑ اراضی کے ایک حصہ پر تعمیر کی تھی۔

درخواست گزاروں کا دعویٰ ہے کہ یہ بھگوان کرشنا کی جائے پیدائش ہے۔ اس مقدمہ کی سماعت 22 دسمبر کو نہیں ہوسکی، کیوں کہ جج اس دن رخصت پر تھیں۔ عدالت نے اب آئندہ سماعت 20 جنوری 2023ء کو مقرر کی ہے جب سروے رپورٹ داخل کی جائے گی۔

a3w
a3w