مشرق وسطیٰ

سعودی شہریوں سے مقدس مقامات کا احترام کرنے پر زور

حکام نے اِس طرح کی ہدایات اُس وقت جاری کی ہیں جب کہ ایک غیر مسلم کو غیر قانونی طور پر مکہ شریف میں داخل ہونے کے لئے مدد کرنے پر سعودی عرب کے ایک شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ریاض۔: سعودی عرب میں رہنے والوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سلطنت کے مقدس مقامات احترام کریں۔ حکام نے اِس طرح کی ہدایات اُس وقت جاری کی ہیں جب کہ ایک غیر مسلم کو غیر قانونی طور پر مکہ شریف میں داخل ہونے کے لئے مدد کرنے پر سعودی عرب کے ایک شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

شیخ عبدالرحمن السدیس جو کہ 2 مقدس مساجد سے متعلق اُمور کی جنرل پریسیڈنسی کے صدر ہیں، اِس سلسلہ میں ہدایات جاری کی ہے اور سعودی عرب کے افراد سے کہا گیا کہ وہ قواعد اور ہدایات پر سختی پابندی کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خلاف ورزی کریں تو حکومت برداشت نہیں کرے گی اور سخت کارروائی کی جائے گی۔ اِس لئے سعودی عرب کے شہریوں کے لئے لازمی ہوگا کہ کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے کہ غیر مسلموں کو مقدس مقامات میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کا موقع ملے۔

امریکی صحافی جو کہ اسرائیل میں چیانل 13 نیوز کے کامنٹیٹر اور چیف انٹرنیشنل ایڈیٹر جل ٹیمری جو کہ صدر امریکہ جوبائیڈن کے دورہ کی رپوٹنگ کرنے کے لئے جدہ میں تھے، بتایا جاتا ہے کہ وہ ذریعہ کار مکہ معظمہ میں داخل ہوئے۔

ٹیمری نے اظہار معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا مقصد قانونی کی خلاف ورزی کرنا نہیں تھا بلکہ وہ مذہب مکہ معظمہ کی اہمیت کو واضح کرنا چاہتے تھے۔