مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں خواتین ٹیچرز کے لیے اہم اقدام

اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے مملکت میں خواتین ٹیچرز کو نجی اور انٹرنیشنل اسکولز میں نرسری سے چھٹی جماعت تک طلبا اور طالبات کو پڑھانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ریاض: سعودی عرب میں خواتین ٹیچرز کو بھی پرائمری کے طلبا کو پڑھانے کی اجازت دے دی گئی، فیصلہ طلبہ اور طالبات کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
دنیا کی بلند ترین زیرِ تعمیر عمارت کا منفرد سنگِ میل، سعودی عرب کو بڑا اعزاز
سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم

اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے مملکت میں خواتین ٹیچرز کو نجی اور انٹرنیشنل اسکولز میں نرسری سے چھٹی جماعت تک طلبا اور طالبات کو پڑھانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

وزیر تعلیم یوسف البنیان کی جانب سے جاری مذکورہ فیصلے سے تمام ریجنز کے تعلیمی اداروں کو مطلع کردیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم کی جانب سے جاری نئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو چھٹی کلاس تک کے بچوں اور بچیوں کو پڑھانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

فیصلہ طلبہ اور طالبات کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے، اس کی بدولت بچے نرسری سے پرائمری کے مرحلے میں آسانی سے تعلیم حاصل کر سکیں گے اور ذہنی طور پر اطمینان و سکون کے ساتھ سکول آ اور جاسکیں گے۔

وزیر تعلیم نے اطمینان دلایا ہے کہ فیصلے کا مقصد جدید طرز کی تعلیمی خدمات کے سلسلے میں پرائیوٹ سیکٹر کو عمدہ کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔