مشرق وسطیٰ
سعودی عرب نے تمام ایرلائنز کے لئے اپنی ایراسپیس کھول دی
امریکی صدر جو بائیڈن کے دورہ کے موقع پر اسے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کا ایک اہم قدم سمجھا جارہا ہے۔ جو بائیڈن‘ اسرائیل سے راست سعودی عرب پرواز کرنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے ہیں۔
یروشلم: سعودی عرب نے جمعہ کے دن تمام ایرلائنز کے لئے اپنی ایر اسپیس(فضائی حدود) کھول دی۔ اس طرح اس نے اسرائیلی پروازوں کے سعودی عرب کے اوپر سے اڑنے پر عرصہ سے امتناع کی برخاستگی کا اشارہ دیا ہے۔