قومی

ایران سے تمام ہندوستانیوں کو واپس لایا جائے گا

ہندوستان‘ ایران سے اپنے تمام شہریوں کو واپس لارہا ہے۔ تہران میں ہندوستانیا سفارت خانہ نے یہ بات بتائی۔ ایکس پر پوسٹ میں انڈین ایمبسی نے ایمرجنسی نمبرات اور ٹیلی گرام چیانل کا لنک جاری کیا۔

تہران (پی ٹی آئی) ہندوستان‘ ایران سے اپنے تمام شہریوں کو واپس لارہا ہے۔ تہران میں ہندوستانیا سفارت خانہ نے یہ بات بتائی۔ ایکس پر پوسٹ میں انڈین ایمبسی نے ایمرجنسی نمبرات اور ٹیلی گرام چیانل کا لنک جاری کیا۔

ایک اور پوسٹ میں اس نے کہا کہ نیپال اور سری لنکا کے شہریوں کو بھی ایران سے لایا جائے گا۔ ان 2 ممالک کی حکومتوں نے ہندوستان سے خواہش کی ہے کہ ان کے شہریوں کو بھی ایران سے نکالا جائے۔

اسی دوران نئی دہلی میں پی ٹی آئی ویڈیوز کو انٹرویو میں اسرائیلی سفیر متعینہ ہند روین آذر نے کہا کہ ان کا ملک‘ اسرائیل سے ہندوستانیوں کو اپنے وطن واپس لائے جانے کے سلسلہ میں وزارت ِ خارجہ ہند سے مسلسل ربط میں ہے۔