انٹرٹینمنٹ

سلمان خان جشن یوم آزادی سے قبل پہنچے انڈین نیوی کے جہاز پر

انہوں نے اپنے مصروف ترین شیڈول میں سے وقت نکال کر ایک دن ان ملاحوں کے ساتھ گذارا جو ملک کی حفاظت کے لئے 24 گھنٹے ڈیوٹی پر ہوتے ہیں۔

حیدرآباد: بالی ووڈ سوپر اسٹار و فلم اداکار سلمان خان نے آندھراپردیش کے ساحلی شہر وشاکھاپٹنم میں ایک دن ہندوستانی بحریہ کے ملاحوں کے ساتھ گذارا۔

انہوں نے اپنے مصروف ترین شیڈول میں سے وقت نکال کر ایک دن ان ملاحوں کے ساتھ گذارا جو ملک کی حفاظت کے لئے 24 گھنٹے ڈیوٹی پر ہوتے ہیں۔

سلمان خان کی ملاحوں کے ساتھ تصاویر سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔

انہوں نے جہازپر پکوان اور ورزش میں بھی ملاحوں کا ساتھ دیا۔ انہوں نے آٹوگراف بھی دیئے۔

جشن یوم آزادی سے قبل ان کا یہ دورہ کافی مقبول رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر جو تصاویر گردش کر رہی ہیں، ان میں سوپر اسٹار چپاتیاں بناتے، آٹو گراف پر دستخط کرتے، تصویریں بنواتے اور بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لیتے نظر آ رہے ہیں۔

سادہ سفید شرٹ، بلیک جینز اور نیوی کیپ میں ملبوس سلمان بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ کچھ مزے کرتے ہوئے نظر آئے۔ سلمان نے بھارتی پرچم بھی لہرایا اور افواج کی حب الوطنی اور حوصلے کو سراہا۔

دوسری طرف اپنے کام کے محاذ پر، سلمان کے پاس کئی فلمیں ہیں۔ وہ اگلی فلم ’ٹائیگر 3‘ میں نظر آئیں گے جس میں کٹرینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ سلمان کے ساتھ ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ میں شہناز گل، پوجا ہیگڈے اور جسی گل اہم کرداروں میں ہیں۔ ان کی پائپ لائن میں ‘نو انٹری 2’ اور ‘کک 2’ جیسی فلمیں بھی ہیں۔

سلمان چرنجیوی کی ‘گاڈ فادر’ میں بھی ایک خاص کردار میں نظر آئیں گے۔

a3w
a3w