تلنگانہسوشیل میڈیا
سوشل میڈیا پر ’جاگو تلنگانہ‘ کا کارٹون وائرل
تلگو سال نو اگادی کے موقع پر پنڈتوں کے ذریعہ سال بھر کی پیش قیاسی کی جاتی ہے۔
حیدرآباد: تلگو سال نو اگادی کے موقع پر پنڈتوں کے ذریعہ سال بھر کی پیش قیاسی کی جاتی ہے۔
جاگو تلنگانہ نامی تنظیم کی جانب سے بی جے پی اگادی پنچا نگم کے عنوان سے سوشل میڈیا پر کارٹون گشت کررہا ہے جس میں بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سال کے دوران دولت۔ اڈانی پر ٹیکس (نقصان) عوام اور بینکوں پر، ذلت ورسوائی نہرو کو، حکمرانی کے مزے گجراتی گروپ کو ملنا تحریر کیا گیا۔
اس کے علاوہ مودی کی تصویر کے ساتھ ایک تحریر بھی طبع ہے جس میں مودی نے سی بی آئی، ای ڈی اور آئی ٹی کے عہدیداروں کو حزب اختلاف کے دولتمند قائدین کی فہرست بنانے اور ان کیخلاف دھاوے کرنے کی ہدایت شامل ہے۔ یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔