سیمسنگ کمپنی کے سربراہ لی جائی یونگ کو صدارتی معافی
انہیں دوبارہ بحال کیا جائے گا، تاکہ ملک کے معاشی بحران پر قابو پانے میں وہ اپنا حصہ ادا کرسکیں۔ وزیر انصاف ہان ڈونگ ہون نے یہ بات بتائی۔ فوربس کی فہرست کے مطابق دنیا کے 278ویں مالدار ترین شخص لی کی دولت کی خالص قدر 7.9 بلین امریکی ڈالر ہے۔
سیؤل (جنوبی کوریا): سیمسنگ گروپ کے وارث اور حقیقی سربراہ کو آج صدارتی معافی حاصل ہوئی۔ یہ کرپشن کے خاطی سرکردہ تاجرین کو معاشی بنیادوں پر رہا کردینے جنوبی کوریا کی قدیم روایت کی تازہ مثال ہے۔ ارب پتی تاجر لی جائی یونگ کو گزشتہ سال جنوری میں رشوت اور غبن کا خاطی قرار دیا گیا تھا۔
انہیں دوبارہ بحال کیا جائے گا، تاکہ ملک کے معاشی بحران پر قابو پانے میں وہ اپنا حصہ ادا کرسکیں۔ وزیر انصاف ہان ڈونگ ہون نے یہ بات بتائی۔ فوربس کی فہرست کے مطابق دنیا کے 278ویں مالدار ترین شخص لی کی دولت کی خالص قدر 7.9 بلین امریکی ڈالر ہے۔
انہیں جیل میں 18 ماہ گزارنے کے بعد اگست 2021ء میں پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔ آج دی گئی معافی کے نتیجہ میں وہ کام پر واپس ہوسکیں گے۔ وزارتِ انصاف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عالمی معاشی بحران کی وجہ سے قومی معیشت کی فعالیت اور قوت میں کمی آئی ہے اور توقع ہے کہ یہ معاشی انحطاط طویل ہوجائے گا۔
لی اور دیگر اعلیٰ سطحی اگزیکٹیوز کو جمعہ کے روز معافی دی گئی ہے، تاکہ وہ ٹکنالوجی اور ملازمتوں کی تخلیق میں فعال سرمایہ کاری کے ذریعہ ملک کی ترقی کے انجن کو جاری رکھ سکیں۔ 54 سالہ لی کو دیگر تین تاجرین کے ساتھ معافی دی گئی ہے، جن میں لوٹے گروپ کے صدرنشین شنڈ ڈانگ بن بھی شامل ہیں، جنہیں 2018ء میں رشوت کے ایک کیس میں ڈھائی سال کی معطل سزائے قید سنائی گئی تھی۔