حیدرآباد

شہرمیں سربراہ کئے جانے والاپانی محفوظ: واٹرورکس

حیدرآبادمیٹرواٹرورکس کی جانب سے عوام کو مطلع کیاگیاہے کہ شہر کے علاوہ آوٹر رنگ روڈ کے اندرونی علاقوں میں پینے کے لئے سربراہ کئے جانے والاگوداوری کا پانی بالکل محفوظ ہے۔

حیدرآباد: حیدرآبادمیٹرواٹرورکس کی جانب سے عوام کو مطلع کیاگیاہے کہ شہر کے علاوہ آوٹر رنگ روڈ کے اندرونی علاقوں میں پینے کے لئے سربراہ کئے جانے والاگوداوری کا پانی بالکل محفوظ ہے۔

واٹرورکس کی جانب سے جاری کردہ احکام میں بتایاگیا ہے کہ گوداوری میں حالیہ بارش سے اس کی سطح میں زبردست اضافہ ہواہے جوگذشتہ 30 سال کے عرصہ میں کبھی ایسا نہیں ہواتھا۔

حیدرآبادواٹرورکس سری پدایلم پلی ذخیرہ آب سے گوداوری کا 172 ملین گیالن پانی یومیہ شہر کو سربراہ کیا جارہا ہے۔

سیلاب کی وجہ سے ایلم پلی پراجکٹ سے یومیہ 12لاکھ کیوزک پانی کا اخراج کیاجارہا ہے تاہم حیدرآبادمیٹرو واٹر ورکس کی جانب سے شہرکو سربراہ کئے جانے والے پانی کے معیار کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔

گوداوری سے لئے گئے پانی کو ملارم واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں مکمل طورپرصاف وشفاف کیا جارہا ہے۔ واٹرورکس کے عہدیداروں کی ٹیمیں وقتاً فوقتاً مختلف علاقوں میں پہنچ کر پانی کے معیار کی جانچ کررہی ہیں اوریہ پانی مکمل طورپر صاف اور محفوظ بتایا جارہا ہے۔

a3w
a3w