ایشیاء

عمران خان کیخلاف پاکستان الیکشن کمیشن کا گرفتاری وارنٹ

الیکشن کمیشن کی 4 رکنی بنچ نے جس کے سربراہ نثار درانی ہیں‘ عمران خان اور ان کے 2 قریبی ساتھیوں فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف وارنٹ جاری کئے۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس اگست اور ستمبر میں انہیں نوٹسیں جاری کی تھیں۔

اسلام آباد: پاکستان الیکشن کمیشن نے منگل کے دن سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی پارٹی کے 2  سرکردہ قائدین کے خلاف قابل ِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

متعلقہ خبریں
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
عمران خان کے خلاف غداری کیلئے اُکسانے کا کیس درج
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول

کیس‘ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف پاکستان تحریک ِ انصاف(پی ٹی آئی) قائدین کے جاری کردہ بیانات سے متعلق ہے۔

الیکشن کمیشن کی 4 رکنی بنچ نے جس کے سربراہ نثار درانی ہیں‘ عمران خان اور ان کے 2 قریبی ساتھیوں فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف وارنٹ جاری کئے۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس اگست اور ستمبر میں انہیں نوٹسیں جاری کی تھیں۔

 پی ٹی آئی قائدین نے باربار الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کو کوسا تھا۔ انہوں نے ان پر جانبداری کا الزام عائد کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر‘ پاکستان مسلم لیگ نواز کا ساتھ دے رہے ہیں۔

پچھلی سماعت میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی قائدین کو حاضری کا آخری موقع دیا تھا۔ منگل کے دن کمیشن نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں خارج کردیں اور وارنٹ جاری کردیئے۔ کیس کی سماعت 17 جنوری تک ملتوی ہوگئی۔