مشرق وسطیٰ
فلسطینی حکام نے قانونی امداد گروپ کا رجسٹریشن روک دیا
فلسطینی حکام نے ناقدین اور فلسطینی جیلوں میں بند مخالفین کی نمائندگی کرنے والے لیگل ایڈوکیسی گروپ کا رجسٹریشن روک دیا ہے۔
یروشلم: فلسطینی حکام نے ناقدین اور فلسطینی جیلوں میں بند مخالفین کی نمائندگی کرنے والے لیگل ایڈوکیسی گروپ کا رجسٹریشن روک دیا ہے۔
گروپ نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔ مقبوضہ مغربی کنارہ میں سیول سوسائٹی پر بندش کی اس تازہ کوشش کے لئے فلسطینی اتھاریٹی کی مذمت ہوئی ہے۔
باقاعدہ رجسٹریشن کے بغیر گروپ لائرس فار جسٹس کی رسائی فنڈس تک نہیں ہوسکے گی اور وہ بند ہونے پر مجبور ہوجائے گا۔ تنظیم سے کہا گیا ہے کہ اس نے سیول کارپوریشن کے طورپر اندراج کے باوجود بیرونی امداد قبول کی۔
اس طرح اس نے قانون کی خلاف ورزی کی۔ فلسطینی سیکوریٹی فورسس نے رجسٹریشن کی تجدید سے انکار کردیا حالانکہ لائرس فار جسٹس نے کئی سال تک سیول کارپوریشن کے طورپر کام کیا۔ کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوا۔