تعلیم و روزگار
مانو کا شاہین گروپ کے اشتراک سے بیدر میں تربیتی پروگرام
مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی اور شاہین ادارہ جات بیدر کے باہمی اشتراک سے منعقدہ دو روزہ تربیتی پروگرام ”اساتذہ کے لیے پیشہ ورانہ مہارتیں“ کے افتتاحی اجلاس میں ان خیالات کا اظہار کیا۔
حیدرآباد: مہارتوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،جس کے پیش نظر مرکزی و ریاستی حکومتوں میں اسکل ڈیولپمنٹ کے شعبوں کا قیام عمل مےں لایا جارہا ہے ۔جدید تکنےکی دور مں اساتذہ مدارس کو بھی پروفیشنل اسکلس سے واقف ہونا ضروری ہے۔
پروفیسر اے ایچ راجہ، سابق وائس چانسلر ٹمکور یونیورسٹی کرناٹک نے آج مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اُردو ذریعہ تعلےم، مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی اور شاہین ادارہ جات بیدر کے باہمی اشتراک سے منعقدہ دو روزہ تربیتی پروگرام ”اساتذہ کے لیے پیشہ ورانہ مہارتیں“ کے افتتاحی اجلاس میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر صداقت علی خان، پرنسپل ،مانو کالج آف ٹیچر ایجوکیشن، بیدر نے اجلاس کی صدارت کی ۔