مشرق وسطیٰ

اسرائیل نے امدادی قافلوں کے لئے ایک اور سرحد کھول دی

یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدہ کے حصہ کے طورپر اسرائیل نے مصر سے روزانہ 200 ٹرک لوڈ غذائی اشیاء اور انسانی امداد کا وعدہ کیا ہے۔ یہ امداد غزہ کی شہری آبادی کے لئے ہوگی۔

یروشلم: اسرائیل نے کرم شالوم کراسنگ کے ذریعہ انسانی امداد کی اجازت دے دی ہے۔ وزیراعظم کے دفتر نے یہ اعلان کیا۔

یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدہ کے حصہ کے طورپر اسرائیل نے مصر سے روزانہ 200 ٹرک لوڈ غذائی اشیاء اور انسانی امداد کا وعدہ کیا ہے۔ یہ امداد غزہ کی شہری آبادی کے لئے ہوگی۔

رفح کراسنگ سے یومیہ صرف 100 ٹرکس گزرنے کی گنجائش ہے۔ کرم شالوم کراسنگ پر اسرائیلی سیکوریٹی اسکریننگ جاری ہے۔ جمعہ تک ان ٹرکس کو رفح کراسنگ واپس جانا پڑتا تھا جس سے ٹریفک جام ہورہا تھا اور اسرائیل اور امریکہ کے درمیان طئے پائے معاہدہ پر عمل آوری نہیں ہوپارہی تھی۔

اسرائیلی کابینہ نے جمعہ کے دن عارضی اقدام کے طورپر منظوری دے دی کہ کرم شالوم کراسنگ سے غزہ کی سمت ٹرکوں سے سامان اتارنے دیا جائے۔ ٹرکس کو رفح کراسنگ واپس جانا نہ پڑے۔

a3w
a3w