انٹرٹینمنٹ
ممبئی کی اداکارہ کریسان پریرا شارجہ کی جیل سے رہا
منشیات رکھنے کے الزام میں متحدہ عرب میں گرفتار اور شارجہ کی جیل میں بند اداکارہ کریسان پریرا کو قانون نافذ کرنے والے حکام نے رہا کردیا۔ ممبئی کے سینئر پولیس عہدیدار نے یہ بات کہی۔
ممبئی: منشیات رکھنے کے الزام میں متحدہ عرب میں گرفتار اور شارجہ کی جیل میں بند اداکارہ کریسان پریرا کو قانون نافذ کرنے والے حکام نے رہا کردیا۔ ممبئی کے سینئر پولیس عہدیدار نے یہ بات کہی۔
ممبئی سے تعلق رکھنے والی27سالہ اداکارہ کے ساتھ دو افراد نے دھوکہ دہی کی تھی۔ خفیہ طور پر ان کے سامان میں منشیات رکھیں اور انہیں ہالی ووڈ ویب سیریز میں کردار کا وعدہ کرکے ”آڈیشن“ کا جھانسہ دے کر شارجہ روانہ کیا۔
پریرا کو شارجہ ایرپورٹ پر یکم اپریل کو منشیات کی چھوٹی مقدار کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔
اداکارہ کی ماں ممبئی پولیس سے رجوع ہوئی جس نے متعلقہ حکام کو کیس سے متعلق دستاویزات بھیجے جس کے بعد پریرا کو چہارشنبہ کی رات رہا کردیا گیا۔