مہاراشٹرا

مکیش امبانی کو دھمکی دینے والا جیولر پولیس تحویل میں

مقامی عدالت نے منگل کے دن ایک جوہری کو جسے صنعت کار مکیش امبانی اور ان کے ارکان ِ خاندان کو جان سے ماردینے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا‘ 20 اگست تک پولیس تحویل میں بھیج دیا۔

ممبئی: مقامی عدالت نے منگل کے دن ایک جوہری کو جسے صنعت کار مکیش امبانی اور ان کے ارکان ِ خاندان کو جان سے ماردینے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا‘ 20 اگست تک پولیس تحویل میں بھیج دیا۔

پولیس نے پیر کے دن 56 سالہ جیولر بشنوودو بھاؤمک کو گرفتار کیا تھا۔

اس پر الزام ہے کہ اس نے ریلائنس فاؤنڈیشن ہاسپٹل ممبئی کے لینڈ لائن نمبر پر فون کرکے مکیش امبانی اور ان کے اہل ِ خانہ کو جان سے ماردینے کی دھمکی دی تھی۔ بھاؤمک‘ جنوبی ممبئی میں جیولری شاپ چلاتا ہے۔

a3w
a3w