مہاراشٹرا

مہاراشٹرا میں عہدیداروں کیلئے فون پر وندے ماترم لازمی نہیں

مہاراشٹرا کے وزیر کلچر سدھیر منگنٹیوار نے منگل کے دن کہا کہ فون کال ریسیو کرتے وقت ریاستی حکومت کے عہدیداروں کو وندے ماترم کہنا لازمی نہیں۔

ممبئی۔: مہاراشٹرا کے وزیر کلچر سدھیر منگنٹیوار نے منگل کے دن کہا کہ فون کال ریسیو کرتے وقت ریاستی حکومت کے عہدیداروں کو وندے ماترم کہنا لازمی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فون کالس کے دوران اس کے مساوی دوسرے الفاظ استعمال کئے جاسکتے ہیں جن سے قوم پرستی جھلکتی ہو۔ انہوں نے اپوزیشن کی تنقید جھیلنے کے بعد یہ بات کہی۔

منگنٹیوار نے اتوار کے دن کہا تھا کہ ملک اپنی آزادی کی ڈائمنٹ جوبلی منارہا ہے لہٰذا ریاستی حکومت کے تمام عہدیداروں کو آئندہ سال 26 جنوری تک دفاتر میں فون کال ریسیو کرتے ہوئے ہیلو کے بجائے وندے ماترم بولنا پڑے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ باقاعدہ حکم نامہ 18 اگست کو جاری ہوگا تاہم منگل کے دن انہوں نے ایک ٹی وی چیانل سے کہا کہ وندے ماترم بولنا لازمی نہیں۔ کسی تنظیم یا فرد کو اس کی مخالفت کا حق ہے۔