سوشیل میڈیامضامین

نوٹری اساس پر جائیدادوں پر تعمیری منظوری حاصل ہوسکتی ہے

اگر کوئی تعمیری اجازت کی درخواست وصول ہو تو ٹاؤن پلاننگ عہدیدار کا فرض بنتا ہے کہ وہ TITLE کی چھان بین کئے بغیر ازروئے تعمیری ریگولیشن تعمیری اجازت دیں۔

اگر کوئی تعمیری اجازت کی درخواست وصول ہو تو ٹاؤن پلاننگ عہدیدار کا فرض بنتا ہے کہ وہ TITLE کی چھان بین کئے بغیر ازروئے تعمیری ریگولیشن تعمیری اجازت دیں۔

وہ اس بات کا مطالبہ نہیں کرسکتے کہ صرف رجسٹر شدہ دستاویز پر مبنی درخواستوں پر غور کریں گے کیوں کہ تعمیری ریگولیشن میں ایسی کوئی صراحت نہیں اور اگر بہ فرضِ محال ہو بھی تو یہ ان کاکام نہیں۔ انہیں صرف اس بات پر غور کرنا ہے کہ کیا درخواست گزار نے درخواست معہ پلان پیش کیا ہے اور کیا اس کی فیس ادا کی ہے۔

ریگولیشن کے مطابق اتنے ہی فلورس کی منظوری ہوسکتی ہے جس قدر رقبہ ہو۔ زائد فلورس کو وہ نامنظور کرسکتے ہیں تاہم وہ رجسٹر شدہ دستاویز پیش کرنے پر اصرار نہیں کرسکتے۔

ٹاؤن پلاننگ عہدیدار LRS کی رقم کا مطالبہ کرسکتے ہیں کیوں کہ اس رقم سے بلدی سہولیات بہم پہنچائی جاتی ہیں۔ تاہم محض رجسٹر شدہ دستاویز نہ ہونے پر درخواست کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بات سمجھنے کے قابل ہے کہ جب رجسٹرار نوٹری دستاویز کی اساس پر جائیدادوں کی رجسٹری کرسکتا ہے تو ٹاؤن پلاننگ عہدیدار کس طرح رجسٹر شدہ دستاویزات پیش کرنے کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔ بحث کا حاصل یہ ہے کہ رجسٹرار اور ٹاؤن پلاننگ عہدیداروں کا یہ عمل غیر قانونی ہے جسے عدالتی حکم کے ذریعہ درست کیا جاسکتا ہے۔

a3w
a3w