حیدرآباد

ویڈیو: متنازعہ رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف ایک اورکیس درج

حیدرآبادسٹی پولیس نے بی جے پی کے ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ جوگوشہ محل حلقہ سے نمائندگی کرتے ہیں‘ کے خلاف چنددن قبل رام نومی کے موقع پر نکالی گئی شوبھا یاترا کے دوران مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا ایک کیس درج کرلیاہے۔

حیدرآباد: حیدرآبادسٹی پولیس نے بی جے پی کے ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ جوگوشہ محل حلقہ سے نمائندگی کرتے ہیں‘ کے خلاف چنددن قبل رام نومی کے موقع پر نکالی گئی شوبھا یاترا کے دوران مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا ایک کیس درج کرلیاہے۔

متعلقہ خبریں
پرجا پالانا کے انتظامات پر راجہ سنگھ کا عدم اطمینان
رکن اسمبلی گوشہ محل راجہ سنگھ سے ای راجندر کی ملاقات
دنیش گنڈوراؤ کے گھر کو آدھا پاکستان کہنے پر ایف آئی آر درج
راجہ سنگھ کی شکست ممکن ہے اگر مسلم ووٹ تقسیم نہ ہوں
نوح میں 28 اگست تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

سلطان بازارپولیس نے ازخودکارروائی کرتے ہوئے راجہ سنگھ کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 188 (سرکاری احکام کی خلاف ورزی) 290 (عوامی پریشانی) کے ساتھ 34 کے تحت مقدمہ درج کیاہے۔

گوشہ محل کے رکن اسمبلی نے مقررہ کردہ وقت سے زائد تک ریالی نکالی جس کے سبب عوام کوپریشانی لاحق ہوئی۔ بی جے پی کے ایم ایل اے نے کوٹھی میں ہنومان یائم شالہ کے قریب تقریر کی اور ڈی جے ساؤنڈ کا استعمال کیا جس سے عوام کو مشکلات کاسامنا رہا۔

17اپریل کونکالی گئی ریالی کے بعد بی جے پی کے متنازعہ رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف یہ دوسرا کیس درج کیاگیا ہے۔قبل ازیں افضل گنج پولیس نے 18اپریل کو راجہ سنگھ کے خلاف کیس درج کیاتھا۔

بغیر اجازت ریالی نکالنے‘ سرکاری احکام کی خلاف ورزی کرنے‘عوام کے لئے پریشانی پیدا کرنے اور دیگر الزامات کے تحت افضل گنج پولیس نے راجہ سنگھ کے خلاف مختلف دفعات 341‘ 188‘290‘171Cاور34کے علاوہ سٹی پولیس ایکٹ کے تحت 21/76 اور 67 دفعات کے تحت کیس درج کیاتھا۔

a3w
a3w