آندھراپردیش
کارروائی کوکالعدم قراردینے چندرابابو کی عرضی پر سماعت اے پی ہائی کورٹ میں ملتوی
اسکل ڈیولپمنٹ معاملہ میں گرفتارتلگودیشم پارٹی کے قومی صدر و آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو کے خلاف کی گئی کارروائی کوکالعدم قراردینے کے لئے ان کی جانب سے داخل کردہ عرضی پر سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔

حیدرآباد: اسکل ڈیولپمنٹ معاملہ میں گرفتارتلگودیشم پارٹی کے قومی صدر و آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو کے خلاف کی گئی کارروائی کوکالعدم قراردینے کے لئے ان کی جانب سے داخل کردہ عرضی پر سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ریاستی ہائی کورٹ نے اس معاملہ کی سماعت جاریہ ماہ کی 19 تاریخ تک ملتوی کر دی۔
سی آئی ڈی نے اس عرضی پر جواب داخل کرنے کے لیے وقت دینے کی خواہش کی جس پر ہائی کورٹ نے رضامندی کااظہار کیا۔دوسری طرف، ہائی کورٹ نے اے سی بی کورٹ کوہدایت دی کہ وہ اس ماہ کی 18 تاریخ تک سی آئی ڈی کی طرف سے دائر کی گئی حراست کی عرضی پر سماعت نہ کرے۔
ہائی کورٹ نے دارالحکومت میں انررنگ روڈ معاملہ میں چندرابابو کی جانب سے پیشگی ضمانت کی درخواست پر سماعت اس ماہ کی 19 تاریخ تک ملتوی کردی ہے۔