پروفیشنلس اور طلبہ کیلئے سرٹیفکیٹ کورسس کا آغاز
جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی۔ حیدرآباد نے کہا کہ ورکنگ پروفیشنلس اور طلبہ کیلئے ابھرتی ٹکنالوجیز میں ملازمتوں کے حصول کیلئے مہارتوں میں فروغ دینے کا نیا سرٹیفکیٹ کورس متعارف کرا رہی ہے۔
حیدرآباد: جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی۔ حیدرآباد نے کہا کہ ورکنگ پروفیشنلس اور طلبہ کیلئے ابھرتی ٹکنالوجیز میں ملازمتوں کے حصول کیلئے مہارتوں میں فروغ دینے کا نیا سرٹیفکیٹ کورس متعارف کرا رہی ہے۔
اس نئے کورس سے معمول کے شیڈول پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ یونیورسٹی، اپنے اسکول مسلسل اور فاصلاتی تعلیم کے ذریعہ 6ماہ مدتی سرٹیفکیٹ کورسس شروع کرے گی۔
ان میں بلیک چین، ڈاٹا سائنس معہ پائیتھان پروگرامنگ، کلاؤڈ اینڈ ڈیو اوپس کورسس شامل ہیں۔ سرٹیفکیٹ سرویسس کا نصاب ایسا ترتیب دیا جائے گا کہ جس سے مختلف اسٹریمس کے سیکھنے والوں کے لئے موزوں رہے اور یہ کورسس مطلوبہ شعبہ میں ان افراد کو اپنا کیرئیر بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔
جے این ٹی یو ایچ، انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی،نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹکنالوجی، سنٹرل یونیورسٹیز، کے اساتذہ اور انڈسٹری کے ماہرین6:30 بجے شام سے8:30 بجے شب کے درمیان کلاسس لیں گے۔ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ23جولائی مقرر کی گئی ہے۔