حیدرآباد

حیدرآباد میں آوٹررنگ روڈ سے متصل سائیکل ٹریک کا 80 میٹر حصہ ہٹا دیا گیا

حیدرآباد گروتھ کوریڈور لمیٹڈ نے اس مہم کی تردید کی ہے کہ وہ سائیکل ٹریک کو مکمل طور پر ہٹا رہے ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں آوٹررنگ روڈ سے متصل 23 کلومیٹر طویل سولر روف ٹاپ سائیکل ٹریک کا 80 میٹر حصہ ہٹا دیا گیا۔ سائبرآباد پولیس کی ہدایات کے مطابق سائیکل ٹریک کو 80 میٹر تک ہٹا دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بزم احباب دکن اور ٹی ایس ٹی یو کے زیر اہتمام نمائش کلب میں مشاعرہ ، پروفیسر ایس اے شکور اور جی اے نورانی کا خطاب
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
جامعۃ المؤمنات کے کمسن طالبعلم حافظ محمد اریب کا 6 سال 6 ماہ کی عمر میں تکمیل حفظ القرآن
 غزوۂ تبوک مومنوں اور منافقوں کے درمیان کسوٹی ثابت ہوا، مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب کا بیان
شفا کلینک ایل بی نگر میں حجامہ کیمپ کا انعقاد

نانک رام گوڈا جنکشن سے باہری راستے سے بڑے پیمانہ پرگاڑیوں کی آمد ہوتی ہے۔

اس ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے مائی ہوم اوتار جنکشن پر ایک نیا ریمپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس طرح مائی ہوم اوتار، پوپل گوڑا، منی کونڈا اورنارسنگی کی طرف جانے والی گاڑیوں کے لیے اس سے آسانی ہوگی تاہم سائیکل ٹریک کو ہٹائے جانے پر سوشل میڈیا پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

حیدرآباد گروتھ کوریڈور لمیٹڈ نے اس مہم کی تردید کی ہے کہ وہ سائیکل ٹریک کو مکمل طور پر ہٹا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹریفک کی روانی کو منظم کرنے کے لیے پولیس کی ہدایات کے مطابق 80 میٹر ٹریک کو ہٹانا پڑا۔