شمالی بھارت

پنجاب میں سرحد پر پاکستانی درانداز کو گولی ماردی گئی

پنجاب کے ضلع ترن تارن میں جمعہ کے دن بین الاقوامی سرحد پر ایک پاکستانی درانداز کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔

چندی گڑھ: پنجاب کے ضلع ترن تارن میں جمعہ کے دن بین الاقوامی سرحد پر ایک پاکستانی درانداز کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔

بارڈر سیکوریٹی فورس(بی ایس ایف) کے ایک عہدیدار نے چندی گڑھ میں یہ بات بتائی۔

اس نے کہا کہ سرحد کی نگرانی کرنے والی فورس کے جوانوں کو صبح ایک شخص کی مشتبہ نقل و حرکت دکھائی دی تھی۔

جوانوں نے اسے للکارا لیکن وہ رکا نہیں اور سرحد کی طرف بڑھتا چلا گیا۔ بی ایس ایف جوانوں نے فائرنگ کردی اور وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا۔

a3w
a3w