حیدرآباد

پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا 4 اگست کو افتتاح

اس عمارت کی تعمیر پر 600 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے۔ پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کو کچھ اس انداز میں تعمیر کیا گیا جس کی ملک میں نظیر نہیں ملتی۔

حیدرآباد: وزیر افزائش مویشیاں وسمکیات ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ جوبلی ہلز میں تعمیر کیا جارہاپولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سارے ملک کیلئے مثالی رہے گا۔آج انہوں نے پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمارت کا کام تقریبا مکمل ہوگیا ہے۔

اس عمارت کی تعمیر پر 600 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے۔ پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کو کچھ اس انداز میں تعمیر کیا گیا جس کی ملک میں نظیر نہیں ملتی۔ عمارت کی تعمیر کے دوران جرمنی، آسٹریلیا، سنگاپور جیسے ممالک میں زیر استعمال ٹکنالوجی سے استفادہ کیا گیا۔

تمام محکموں کو مربوط کرتے ہوئے پولیس کمانڈ کنٹرول سنٹر کام کرے گا جس سے ریاست میں امن وامان کی صورتحال میں مزید استحکام آئے گا۔ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ4اگست کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح انجام دیں گے۔