بھارت

کسی بھی خبر کو فارورڈ کرنے سے پہلے دس بار سوچیں: وزیر اعظم

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ایک بھی فرضی خبر (فیک نیوز) قومی تشویش کا معاملہ بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

سورج کنڈ (ہریانہ): وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ایک بھی فرضی خبر (فیک نیوز) قومی تشویش کا معاملہ بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے ایسی خبروں کی روک تھام کے لیے تکنیکی ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔ ہریانہ میں وزرائے داخلہ کے اجلاس ”چنتن شیور“ سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے لوگوں کویہ تعلیم دینے کی ضرورت پر زور دیا کہ وہ کسی بھی خبر یا معلومات کو فارورڈ کرنے سے قبل اس کا تجزیہ اور توثیق کرسکیں۔

انھوں نے کہا کہ کسی بھی خبر یا معلومات کو آگے بھیجنے یا اس پر یقین کرنے سے پہلے اس کی توثیق کرلیں۔ ہر پلیٹ فارم پر معلومات کی توثیق کے آلات دستیاب ہوتے ہیں۔

اگر آپ مختلف ذرائع کا جائزہ لیں تو آپ کو اس کی ایک نئی شکل دیکھنے کو ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ واحد فرضی خبر بھی قومی تشویش کا معاملہ بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ماضی میں ہندوستان کو ملازمتوں میں تحفظات کے بارے میں فرضی خبروں کی وجہ سے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔