تلنگانہ
تلنگانہ: بارش کے دوران مکان کی چھت اچانک گرپڑی۔خاتون اور تین بچے ہلاک: ویڈیو
بارش کے دوران مٹی کے مکان کی چھت اچانک گرپڑی جس کے نتیجہ میں خاتون اور اس کے تین بچے ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: بارش کے دوران مٹی کے مکان کی چھت اچانک گرپڑی جس کے نتیجہ میں خاتون اور اس کے تین بچے ہلاک ہوگئے۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کے وناپٹوگاوں میں بھاسکر نامی شخص کے مکان کی چھت کل شب اچانک زوردارآوازسے گرپڑی جس کے نتیجہ میں اس کی اہلیہ29سالہ پدما کے بشمول سات سالہ لڑکی وسنتا، 6سالہ پپی اور 15ماہ کا بیٹا وکن موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
اس واقعہ کے وقت یہ تمام افراد سورہے تھے۔اس واقعہ میں بھاسکر شدید زخمی ہوگیا جس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔
بھاسکر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی مقامی افراد اوررشتہ داروں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی۔اس واقعہ سے علاقہ میں غم کی لہردوڑگئی۔