جموں و کشمیر

کشمیر میں دہشت گرد ماڈیول بے نقاب

سیکوریٹی فورسس نے جموں وکشمیر کے ضلع باندی پورہ میں 2 افراد بشمول ایک مہلوک دہشت گرد کی بیوہ کو گرفتار کرتے ہوئے دہشت گرد ماڈیول کو بے نقاب کیا۔ پولیس نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔

سری نگر: سیکوریٹی فورسس نے جموں وکشمیر کے ضلع باندی پورہ میں 2 افراد بشمول ایک مہلوک دہشت گرد کی بیوہ کو گرفتار کرتے ہوئے دہشت گرد ماڈیول کو بے نقاب کیا۔ پولیس نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
مودی حکومت منفی ٹراویل اڈوائزری کو تبدیل کرنے سے قاصر: عمر عبداللہ
جموں و کشمیر میں اسمبلی الیکشن کب ہوگا، کانگریس کا سوال
حزب المجاہدین کے خودساختہ کمانڈر بشیر احمد پیر کی جائیداد قرق
جیش محمد کا ماڈیول بے نقاب، 6 افراد گرفتار

ایک ہائبرڈ دہشت گرد کی نقل و حرکت کی پختہ جانکاری ملنے پر شمالی کشمیر کے ضلع میں جمعہ کے دن دردگنڈ علاقہ میں ناکہ لگایا گیا تھا۔

اس نے چیک پوائنٹ کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے گرفتار کرلیا گیا۔ اس کے قبضہ سے ایک پستول‘ ایک پستول میگزین‘ 8 راؤنڈ اور دیگر قابل اعتراض مواد برآمد ہوا۔

ملزم شفاعت زبیر رشی سے پوچھ تاچھ میں پتہ چلا کہ وہ مہلوک دہشت گرد کمانڈر یوسف چوپان کی بیوہ منیرہ بیگم سے اسلحہ و گولہ بارود کی کھیپ لینے جارہا تھا۔

منیرہ بیگم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ یہ دونوں پاکستان میں مقیم دہشت گرد ہینڈلر مشتاق احمد میر سے رابطہ میں تھے جو 1999 میں پاکستان چلاگیا تھا۔

a3w
a3w