انٹرٹینمنٹ

ہرحال میں ہمیشہ میں تمہارے ساتھ ہوں: انوشکا شرما

سنچری کی خوشی میں کوہلی نے سب سے پہلے خوشی میں انگوٹھی کو بوسہ دیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری اہلیہ انوشکا نے مشکل حالات میں میرا ساتھ دیا ہے۔ اس کے بعد وراٹ کی اہلیہ نوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی ہے۔

حیدرآباد: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انوشکا نے اپنی پوسٹ میں وراٹ کوہلی کی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر حال میں ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔ وراٹ کوہلی نے اس پوسٹ پر کمنٹ میں ہارٹ ایموجی پوسٹ کیا ہے۔

ایشیا کپ میں جمعرات کو ہندوستان اور افغانستان کا میچ ہواہے۔ اس میچ میں ٹیم انڈیا کے سابق کپتان وراٹ کوہلی نے شاندار ناٹ آوٹ اننگز کھیلتے ہوئے سنچری اسکور کی۔

سنچری کی خوشی میں کوہلی نے سب سے پہلے خوشی میں انگوٹھی کو بوسہ دیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری اہلیہ انوشکا نے مشکل حالات میں میرا ساتھ دیا ہے۔ اس کے بعد وراٹ کی اہلیہ نوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی ہے۔

https://www.instagram.com/p/CiQWUd7M3S4/?utm_source=ig_web_copy_link

ویراٹ نے تقریباً تین سال (1020 دن) بعد بین الاقوامی کرکٹ میں سنچری بنائی ہے۔ اس سے قبل، انہوں نے 23 نومبر 2019 کو بنگلہ دیش کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ میں اپنے کیریئر کی 70ویں سنچری بنائی تھی۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں یہ ان کی پہلی سنچری ہے۔

 کوہلی نے اب سب سے زیادہ بین الاقوامی سنچریاں بنانے کے معاملے میں آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کی برابری کر لی ہے۔ دونوں کے نام 71-71 سنچریاں ہیں۔ سچن تیندولکر 100 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔