بی بی سی پنجابی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک، پھر ان بلاک

واضح رہے کہ صبح بی بی سی نیوز پنجابی ٹویٹر ہینڈل پر ایک پیغام نظر آ رہا تھا کہ قانونی مانگ پر اکاؤنٹ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

چنڈی گڑھ: پنجاب میں خالصتان کے حامی امرت پال اور ان کے حامیوں کے خلاف مہم کے دوران صحافیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کے سلسلے میں منگل کو چند گھنٹوں کے اندر بی بی سی پنجابی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بلاک اور ان بلاک کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ صبح بی بی سی نیوز پنجابی ٹویٹر ہینڈل پر ایک پیغام نظر آ رہا تھا کہ قانونی مانگ پر اکاؤنٹ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

بعد ازاں بی بی سی پنجابی سے وابستہ گگندیپ سنگھ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اطلاع دیتے ہوئے بی بی سی پنجابی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی خبر میں یہ بھی بتایا کہ اکاؤنٹ چند گھنٹے بلاک رہنے کے بعد ان بلاک کر دیا گیا ہے اور اب ہندوستان میں بھی نظر آ رہا ہے۔

اس خبر میں بتایا گیا ہے کہ بی بی سی نے اکاؤنٹ بلاک کرنے کے حوالے سے حکومت ہند کو ایک میل بھیجا تھا اور حکومت کی جانب سے جواب ملنے کے بعد رپورٹ کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 18 مارچ کو امرت پال کے خلاف پولیس کی مہم کے بعد کئی صحافیوں، ادیبوں، سماجی و سیاسی کارکنوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button